اداکارہ کومل عزیزخان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

مکان مالک نے دھمکیوں کے بعد گھر خالی کرانے کے لیے حملہ کیا جس سے چچا اور بہن زخمی ہوگئے، کومل عزیز خان


ویب ڈیسک October 05, 2017
فلیٹ مالک کو اکتوبر تک کا کرایہ دیا ہوا ہے لیکن وہ وقت سے پہلے ہی فلیٹ خالی کرانا چاہتا ہے، اداکارہ: فوٹو: فائل

GILGIT: ماڈل اور اداکارہ کومل عزیزخان نے مکان مالک کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہائش پزیر ماڈل اور اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکان مالک جہانزیب شاہ کو معاہدے کے مطابق اکتوبر تک کا کرایہ ادا کررکھا ہے لیکن وہ وقت سے پہلے ہی فلیٹ خالی کرانا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے گزشتہ کئی روز سے فون پر ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا تھا لیکن دھمکیوں سے کام نہ بنا تو اس نے گھر پر حملہ کروا دیا، جس کے نتیجے میں ان کے چچا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد انہوں نے درخشاں پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمے اور اپنے تحفظ کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے واقعے کی درخواست دی ہے لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ درخواست میں کومل عزیز خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ جہانزیب شاہ کے لوگوں نے ان کے چچا اور بہن پر تشدد کیا ، قانون کی رو سے پہلے دونوں افراد کا طبی معائنہ ہوگا جس کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔