پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ٹی 10 لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار

فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ ٹی 10 لیگ سے یو اے ای میں ان کی مارکیٹ ویلیو کو نقصان پہنچے گا

ٹی 10 کرکٹ لیگ دسمبر 2017 میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔فوٹو:فائل

پی ایس ایل فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو خدشہ ہے دسمبر 2017 میں ہونے والی ٹی 10 لیگ سے یو اے ای میں ان کی مارکیٹ ویلیو کو نقصان پہنچے گا، فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی کو اپنے پیغام میں اس لیگ کی حوصلہ شکنی کرنے کا کہا ہے کیونکہ پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس لیگ میں پاکستان کے ٹاپ پلیئرز کی شرکت سے ان کی برانڈ ویلیو متاثر ہو گی۔


چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹی 10لیگ کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے لکھا "پی سی بی دسمبر2017 میں شیڈول ٹی 10 ساﺅتھ ایشیا ٹورنامنٹ کو اسی صورت سپورٹ کرے گا جب یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں ہو گا۔ "

ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان نے اپنے مسائل اور تحفظات کے اظہار کیلیے "اونرز بورڈ" بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پی ایس ایل سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا جا سکے گا۔
Load Next Story