پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تیسری ویمن کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

یہ اکیڈمی پنجاب میں مجموعی طور پر آٹھویں اور خواتین کی تیسری اکیڈمی ہے


Sports Reporter October 05, 2017
پنجاب میں یہ خواتین کی تیسری اکیڈمی ہے،فوٹو:فائل

FAISALABAD: اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام تیسری ویمن کرکٹ اکیڈمی کا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز ظہیر عباس نے اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے، پلیئنگ فیلڈ پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اور ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو واپس لائیں گے۔

واضح رہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کرکٹ کے فروغ کیلئے اب تک مختلف شہروں میں 7کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کی جا چکی ہیں جن میں لڑکوں کی 5اور خواتین کی 2 اکیڈمیز شامل ہے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں قائم ہونیوالی اکیڈمی مجموعی طور پر آٹھویں اور خواتین کی تیسری اکیڈمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں