سری لنکن آل راﺅنڈر گوناتھیلاکا پر 6 میچز کی پابندی

آل راؤنڈربھارت کے خلاف گوناتھیلاکا ٹریننگ کیمپ سے غیرحاضر رہے تھے


Sports Desk October 05, 2017
انہیں سالانہ کنٹریکٹ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا،فوٹو:فائل

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آل راﺅنڈر دنوشکا گوناتھیلاکا پر 6 میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے منیجر نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ سری لنکا اور بھارت کے مابین ہوم سیریز کے دوران گوناتھیلاکا ٹریننگ کیمپ سے غیر حاضر رہے، حفاظتی سامان کے بغیر میچ میں شمولیت اور ٹریننگ کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔

کرکٹ بورڈ نے مزید تحقیقات کے بعد آل راﺅنڈر پر 6 ون ڈے میچز کی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ انہیں سالانہ کنٹریکٹ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک اور پلیئر کے آف دی فیلڈ نامناسب رویے کی شکایت بھی کی گئی تاہم اس پر صرف وارننگ دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔