کراچی کنگز نے سہیل خان کے بدلے محمد رضوان کو حاصل کر لیا

سہیل خان اب لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے


Sports Reporter October 05, 2017
سہیل خان اب لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے،فوٹو:فائل

کراچی کنگز نے سہیل خان کے بدلے میں محمد رضوان کو حاصل کر لیا، پیسر اب لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کا جوڑ توڑ جاری ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھلاڑیوں کے تبادلہ کا معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کو کنگز جبکہ ان کے بدلے میں سہیل خان کو لاہور قلندرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سہیل خان پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر رہے تھے۔ اس ڈیل کے تحت گولڈ کیٹگری میں کراچی کو سب سے پہلے جبکہ لاہور قلندرز کو پانچویں نمبر پر کھلاڑی منتخب کرنے کا حق حاصل ہو گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔