خواتین پر حملوں سے متعلق اہم گرفتاری کرلی کراچی پولیس چیف

گزشتہ روز 15 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، مشتاق مہر


ویب ڈیسک October 05, 2017
گزشتہ روز 15 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، مشتاق مہر ۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ شہر میں خواتین پر حملوں سے متعلق گزشتہ روز 15 افراد کو گرفتار کیا تاہم آج ایک اہم گرفتاری کی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین میں تیز دھار آلے سے حملوں میں تیزی آرہی ہے لیکن حملہ آور تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کی اور ملزم کی گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ کو خواتین پر حملوں کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ پیش کی اور بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ روز 15 گرفتاریاں ہوئی ہیں جب کہ آج ایک اہم گرفتاری کی ہے۔

واضح رہے کہ خواتین پر تیز دھار آلے سے پہلا حملہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو گلستان جوہر کے علاقے میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے اب تک خواتین پر حملوں کے 11 واقعات ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔