برطرف سول جج لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت جا پہنچی
بشریٰ فرید نے دہائیاں دینا شروع کر دیں، جسٹس منصور شاہ نے عدالت میں طلب کر لیا
PESHAWAR:
نوکری سے برطرف خاتون سول جج بشریٰ فرید داد رسی کیلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت جا پہنچیں۔
گزشتہ روز نوکری سے نکالی گئی اوکاڑہ کی سابق سول جج بشریٰ فرید دادرسی کیلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت جانے لگیں تو عدالتی سیکیورٹی کے عملے نے انھیں عدالت میں جانے سے روک دیا جس پر سابق سول جج نے دہائیاں دینا شروع کر دیں، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شور سن کر سابق خاتون سول جج کو عدالت میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے خاتون سول جج کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملے سے گھبراتے نہیں، یہ انتظامی معاملہ ہے۔ عدالتی سماعت کے بعد آپ کی بات چیمبر میں سنی جائیگی۔