غیرروایتی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائےہارون اگر

پاکستان کے دوست ممالک میں کمرشل قونصلرز کو اپنے ملک کے لیے مارکیٹنگ منیجرزکا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہارون اگر


Business Reporter February 25, 2013
پاکستانی مصنوعات بالحاظ معیاردیگرحریف ممالک کی مصنوعات سے زیادہ بہتر ہیں، صدر کراچی چیمبر آف کامرس۔ فوٹو: فائل

CHANDIGARH: پاکستان کو بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے امریکا اور یورپی یونین کے علاوہ افریقہ، وسط ایشیائی ممالک اورجنوبی امریکا کی غیرروایتی منڈیوں تک رسائی وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

پاکستانی مصنوعات بالحاظ معیاردیگرحریف ممالک کی مصنوعات سے زیادہ بہتر ہیں، کراچی چیمبر کو توقع ہے کہ بیرون ملک تعینات پاکستانی قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اورٹریڈ آفسرزکسی سیاسی مداخلت، ذاتی پسند و ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف میرٹ اوراہلیت کی بنیاد پر ملکی معیشت کی ترقی کے لیے خدمات انجام دینے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بات کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمدہارون اگر نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے لیے نامزد قونصل جنرلزاور کمرشل قونصلر کے ایک نمائندہ گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک میں کمرشل قونصلرز کو اپنے ملک کے لیے مارکیٹنگ منیجرزکا کردار ادا کرنا ہوگا، ٹریڈ آفسرز کو تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ڈیڈلائنز کے ساتھ اہداف دینے کی ضرورت ہے جبکہ ان کی ترقی اور تعیناتی خالصتاً ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے ٹریڈ آفیسرز کے گروپ کو مشورہ دیا کہ ذمے داریوں اور فرائض کی ادائیگی کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری سمیت پاکستان بھر کے چیمبر کے ساتھ فعال رابطے قائم کریں، وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ خط و خطابت کرتے ہوئے چیمبرز کو بھی بروقت رابطے میں رکھیں۔



انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسوں کی آگہی دوست ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے اور آزاد تجارتی معاہدے کیلیے مذاکرات عمل اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے لیے موثر لابنگ کریں، پاکستان کی بیرون ممالک میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد ان ممالک کی قومی نمائشوں میں پاکستان پویلین کا انعقاد اور کراچی چیمبر کی مائی کراچی نمائش کیلیے آگہی کے حوالے سے بھی انہوں نے مشورہ دیا۔انہوں نے تجویز دی کہ ٹریڈ آفیسرز کو تعینات کردہ ممالک میں کاروبار کرنیوالی بہترین 50 کمپنیوں اور مصنوعات کی فہرستیں ترتیب دے کر تجارت کو بڑھانے کیلیے چیمبرز کے ساتھ رابطے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا میں مغربی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی منفی تصویر کشی کو درست اور صحیح انداز میں پیش کرنا بھی ٹریڈ آفسرز سمیت تمام سفارت کاروں کی ذمے داری ہے۔

کراچی چیمبر کا دورہ کرنیوالے گروپ میں شامل قونصل جنرلز اور کمرشل قونصلرز کو واشنگٹن ڈی سی، شکا گو، نیویارک، وینکور، پیرس، میڈرڈ، لندن، مانچسٹر، پراگ، روم، ایتھنز، برلن، دی ہیگ، بیونوس ایئرس، میکسیکو، سڈنی، سیؤل، باکو، قاہرہ، لاگوس، ابوظبی، تہران، ڈھاکہ، نیروبی، کاسابلانکا، جدہ، ریاض، پورٹ لیوئس، قندھار، کابل اور ہانگ کانگ میں تعینات کیا گیا ہے، اس موقع پر جوائنٹ سیکریڑی وزارت تجارت کبیر قاضی نے آفیسرز کا تعارف کرایا،دورے کا مقصد ذمے داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے ٹریڈ آفسرز کی جانب سے صدر کراچی چیمبر کا تعاون طلب اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی روابط و مسائل کے حوالے سے آگہی حاصل کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں