بھارتی ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 5 اہلکار ہلاک

ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی ایئرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔


ویب ڈیسک October 06, 2017
ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا جبکہ باقی ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں ایئرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 6 اہلکار سوار تھے۔ واقعے میں پانچ اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر آپریشن کیا تو انہیں صرف ایک ہی اہلکار زخمی حالت میں ملا جب کہ باقی ہلاک ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

زخمی کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی ایئرفورس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون 2013 میں بھی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں