اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں تیز شاہ محمود کی سراج الحق سے ملاقات
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نیب کے اگلے چیرمین کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے حمایت کی درخواست کردی۔
پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کے حوالے سے حمایت کی درخواست کی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نیب کے اگلے چیرمین کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ٹی آئی اورایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے پراتفاق
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے 4 ووٹ ہیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہٹا کر ان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم شاہ محمود قریشی کے نام پر خود پی ٹی آئی میں اختلافات موجود ہیں۔