وزیراعظم سے خورشید شاہ کی ملاقات چیرمین نیب کی تقرری پر مشاورت

قومی احتساب بیورو کے نئے چیئرمین کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک October 06, 2017
تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نام وزیراعظم کو پیش کردیے، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس کے دوران نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نام وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں، ملاقات خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، امید ہے ایک دو ملاقاتوں میں کسی نام پر اتفاق ہو جائے گا، کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کا خوش اسلوبی سے تقرر ہوجائے اور کسی اچھے نام پر اتفاق ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیرمین نیب کی تقرری، پی ٹی آئی نے حکومت اوراپوزیشن لیڈرکے مجوزہ نام مسترد کردیے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیرمین نیب کے لیے حکومت اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مجوزہ نام مسترد کردیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرمسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی میں مک مکا ہوگیا ہے۔

نیب کے موجودہ چیرمین قمر زمان چوہدری کی مدت ملازمت میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں میں جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری ، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اشیاق احمد خان کے نام دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |