چھرامار حملہ آور کوپکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر عوام کے مشورے

کراچی پولیس کئی روز گزرنے کے باوجود چھرا مار حملہ آور کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے


ویب ڈیسک October 06, 2017
پولیس والوں کو برقع پہنا کر روڈ پر چھوڑ دیں؛صارفین؛فوٹوفائل

شہر میں جہاں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کے چرچے ہیں کوئی اسے سازش قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے پکڑنے کے طریقے بتاکر عقلمندی کے ثبوت دے رہا ہے۔

گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کی مدد سے ایک درجن سے زائد خواتین کو زخمی کرکے فرارہونے والے حملہ آور کی دہشت شہر قائد سے نکل کر سوشل میڈیا تک جاپہنچی ہے، گزشتہ روزایکسپریس نیوز نے اپنے صارفین سے حملہ آور کو پکڑنے کے طریقے پوچھے تھے جس کے جواب میں انہوں نے ملزم کو پکڑنے کے کئی مشورے دئیے ہیں جن میں چند مفید اور چند نہایت دلچسپ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں تیز دھار آلے سے ایک اور خاتون زخمی

فیس بک پر ایک صارف نے اس سنگین مسئلے کا نہایت دلچسپ انداز میں حل بتاتے ہوئے کہا کہ 2 یا 3 پولیس والوں کو برقع پہنا کر روڈ پر چھوڑ دو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے۔





جب کہ ایک اور صارف عمران سحر نے نہایت مفید مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کمانڈو لڑکیاں جن کی تربیت مکمل ہوگئی ہو انہیں اسلحہ دے کر واردات والے علاقوں میں عام کپڑوں میں تعینات کیا جائے، ملزم صرف 3 دن میں پکڑا جائے گا۔



ایک صارف نے نہایت غصے میں لکھا کہ اگراس مسئلے کا حل عوام کو ہی بتانا ہے تو پولیس کا کیا کام؟



اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی صارفین نے پولیس کی ناکامی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے خوب تنقید کی، ایک صارف نے لکھا زمینوں، قبرستانوں اور 120گزکے مکان سے 3 ٹرک اسلحہ نکالنے والے پولیس اہلکارلڑکیوں کو چھری مارنے والے کو پکڑنے میں ناکام؟



جب کہ ایک صارف نے پولیس کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے خواتین کو اپنی حفاظت خود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خواتین کرکٹ بیٹ یا ہاکی لے کرگھر سے باہر نکلیں۔

https://twitter.com/ironsheik0/status/916081868277248000

ایک صارف نے اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جو کوئی اس شخص کو پکڑے گامیں اسے 5 لاکھ روپے بطور انعام دوں گا۔

https://twitter.com/sayed_mehdi90/status/915682255892250625

چند روز قبل پولیس نے ملزم کا حلیہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے اور اس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے جب کہ وہ ہیلمٹ پہن کر رکھتا ہے ، ارتضیٰ نامی صارف نے پولیس کی معلومات پر برہم ہوتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے آدھے لڑکوں کا حلیہ ایسا ہی ہوتا ہے اس میں نئی بات کیا ہے۔

https://twitter.com/Alm0stDoctor/status/915875162876194816

ایک اور صارف نے لکھا ایسا لگتا ہے را کا ایجنٹ پکڑنا چھری مارنے والے چھلاوے سے زیادہ آسان ہے۔



جب کہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا آج کل کراچی کے تمام شوہر اپنی بیویوں سے ایک ہی فرمائش کررہے ہیں ، چلو تمہیں گلستان جوہر گھماکر لاؤں۔



ایک صارف نےلکھا کہ ایسا لگتا ہے ان حملوں کے پیچھے کچھ سیاسی محرکات ہیں، جو شہر میں طاقت حاصل کرناچاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں