پاکستان میں کھیلوں کی واپسی امن کی بحالی ہے مریم اورنگزیب

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں نے جان کی قربانی دی، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات


ویب ڈیسک October 06, 2017
پاکستانی قوم نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وزیرمملکت برائےاطلاعات و نشریات۔ فوٹو:فائل

وزیرمملکت برائےاطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اوراس جنگ میں 70ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانی دی۔

اسلام آبادمیں اسپورٹس جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھرپور توجہ دی ہے ہماری افواج دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما ہے اور سیاسی و عسکری قیادت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی پالیسی نہ بدلی تو ویتنام کی طرح افغان جنگ بھی ہارے گا، خواجہ آصف

وزیرمملکت نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی واپسی امن کی واپسی ہے، کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کا پاکستان میں انعقاد قیام امن کی کوششوں سے ہی ممکن ہوسکا ہے، پاک سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کررہے ہیں جب کہ قوم نے دلیری اور جواں جذبوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں 70ہزار کے قریب پاکستانی اپنے جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں کھیلوں کی واپسی میں دلچسپی لی اور نواز شریف بذات خود کرکٹ، ہاکی، ٹینس اور فٹبال میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں