نوازشریف پاکستان کو 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں ڈاکٹرعاصم

نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ دوغلے لوگ ہیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرعاصم


ویب ڈیسک October 06, 2017
نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ دوغلے لوگ ہیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرعاصم۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو توڑنا اور 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔

لندن میں علاج کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنے وطن پاکستان اور اپنے شہر کراچی واپس آگیا ہوں, میرے بارے میں جو سیاسی رہنما اور نیب جیسے ادارے کہتے تھے کہ میں بھاگ جاؤں گا آج ان کا منہ کالا ہوگیا۔ میں نوازشریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں, آپ اور آپ کا خاندان بھاگ جاتا ہے جس طرح پہلے بھی شریف خاندان 10 سال بیرون ملک رہا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کیسے بیرون ملک گئے

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ دوغلے لوگ ہیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، اس ملک کو 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم نے تو عسکری قیادت کے ساتھ جنگ کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے لیکن ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، نوازشریف اس جنگ سے ہٹ جائیں تو بہتر ہوگا، پاکستان نوازشریف کا نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کا کا ہے، ہم نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میرا ملک ہے ہرحال میں واپس جاؤں گا، ڈاکٹرعاصم

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |