سندھ میں سرکاری اسکولوں کو لوڈشیڈنگ فری کرنے پر کام شروع

محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں سولر پینلز نصب کرنے شروع کردیے۔

محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں سولر پینلز نصب کرنے شروع کردیے ہیں۔ فوٹو: فائل

BRUSSELS:
سندھ کے سرکاری اسکولوں کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے طلبہ کے لیے خوش خبری ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بار بار بجلی کی بندش کا حل نکال لیا ہے۔ اب محکمہ تعلیم کو نہ بل بھرنے کی پریشانی ہوگی اور نہ ہی اسکولوں کی کوئی بجلی کاٹ سکے گا ۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے آلات نصب کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سندھ کے اسکول پانی و بیت الخلا سے محروم

منصوبے کے تحت شکارپور اور سکھر کے سرکاری اسکولوں میں سولر پینلز کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے بعض سرکاری اسکولوں میں کئی سال سے طلبا بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں اور امتحانات میں انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Load Next Story