روس میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے سے 16 افراد ہلاک
بس ریلوے ٹریک کراس کرنے کے دوران اچانک بند ہوگئی اور اسی دوران ریل گاڑی آن پہنچی
روس میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے کے باعث 16 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قزاقستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بس میں سوار دونوں ڈرائیوروں کا تعلق قزاقستان سے ہے جب کہ بس میں 55 ازبک مسافر سوار تھے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ بس ریلوے ٹریک کراس کررہی تھی کہ اسی دوران بند ہوگئی جس پر ڈرائیور نے چیخنا شروع کردیا جب کہ 34 مسافر اسی دوران بس سے اترے اور دھکا لگانا شروع کردیا تاہم اسی دوران ریل گاڑی نے بس کو ٹکر ماردی۔
روسی حکام کا کہنا ہے حادثہ میں ٹرین کی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔