شرمین عبید نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی فلم ساز کی دستاویزی فلم’’آ گرل ان دی ریور‘‘نے ایمی ایوارڈ نام کرلیا

شرمین عبید چنائے اس سے قبل دستاویزی فلم’’چلڈرن آف طالبان‘‘اور ’’سیونگ فیس‘‘ کے لیے بھی ایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں؛فوٹوفائل

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم''آ گرل ان دی ریور''نے بہترین دستاویزی فلم کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایمی ایوارڈ کی 38 ویں سالانہ تقریب امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کی گئی، جہاں شرمین عبید چنائے کی فلم''آ گرل ان دی ریور''کو بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تاہم وہ لڑکی قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔

شرمین عبید نے ایوارڈ جیتنے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اپنی جیت کوپاکستان کے نام کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شرمین عبید کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد




ایمی ایوارڈ کے لیے شرمین عبید کی فلم کے ساتھ مزید چار فلمیں ''چلڈرن آف سیریا''، ویلکم ٹویلتھ''، تھینک یو فار پلیئنگ'' اور ''دی لک آف سائلنس'' نامزد تھیں، تاہم فاتح شرمین عبید چنائے کی فلم ''آگرل ان دی ریور''رہی۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے اس سے قبل دستاویزی فلم''چلڈرن آف طالبان''اور ''سیونگ فیس'' کے لیے بھی ایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=7Yh8dwkXtqE
Load Next Story