بینظیر بھٹو قتل کیس سزا یافتہ پولیس افسران ضمانت پررہا

ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر دونوں سابق افسروں کو رہا کیا گیا


ویب ڈیسک October 06, 2017
سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ضمانتیں منظورکی تھیں ۔ فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ 2 پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل پینل نے بے نظیر قتل کیس میں سزا پانے والے ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں پولیس افسران کی ضمانتیں 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بینظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے، آصف زرداری

واضح رہے کہ عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا تھا جب کہ کیس میں ملوث 2 پولیس افسران کو 17، 17 برس قید کی سزا سنائی تھی تاہم کیس میں ملوث دیگر 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا جس کے خلاف پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت بھی بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں