خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیاوزیراعلیٰ سندھ
حملہ آور ایک نہیں بلکہ دو ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ساہیوال اور دوسرے کا کراچی سے ہے، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے ملزمان كے واضح اشارے ملے ہیں اور اس حوالے سے جلد عوام کو خوشخبری دی جائے گی۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف کیا کہ حملہ آور ایک نہیں بلکہ دو ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ساہیوال اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ خواتین پرچھریوں سے حملہ کرنے والے ملزموں كے واضح اشارے ملے ہیں، دو ملزموں پر واضح شک ہے كہ وہ ان حملوں میں وہ ملوث ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایک حملہ آور کے حوالے سے ہمیں شک ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس کی شناخت پنجاب میں ہوئی تھی، اس ملزم کو پنجاب میں چھریوں سے 30 وارداتیں کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ملزمان فرار ہیں تاہم ملزمان کے گرد گھرا تنگ کردیا گیا ہے اور جلد اصل مجرم کو گرفتار کر كے شہریوں کو خوشخبری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو قانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز دھار آلے سے ایک اور خاتون زخمی
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 11 دنوں میں 15 خواتین چھریوں کے حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں جبکہ حکومت نے حملہ آور کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔