ایپل آئی فون 8 پلس کا سب سے بڑا نقص سامنے آگیا
جاپان اور تائیوان کے بعد چین میں بھی آئی فون 8 پلس کی بیٹری پھولنے کا واقعہ رونما ہوگیا
معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 8 پلس کا سب سے بڑا نقص سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین میں آئی فون 8 پلس کی بیٹری پھولنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد کمپنی نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس سے قبل جاپان اور تائیوان میں بھی آئی فون 8 پلس کی بیٹری پھولنے اور سیٹ کے کھل جانے کی شکایات سامنے آچکی ہیں۔
چین کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لیو نامی شخص نے گزشتہ دنوں آئی فون 8 پلس خریدا تاہم چند روز استعمال کے بعد 5 اکتوبر کو اس کے موبائل فون کی کیسنگ کھل گئی اور جب اس نے دیکھا تو فون کی بیٹری پھول چکی تھی جس کی وجہ سے فون کا کیسنگ کھل گیا تاہم بیٹری میں آگ لگنے کے کوئی آثار نہیں ملے۔
لیو نے بتایا کہ اس نے ایک ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن آئی فون منگوایا تھا اور کیسنگ کھلنے کے بعد اس نے موبائل کو چارج نہیں کیا اور جہاں سے خریدا تھا انہیں واپس کردیا۔ ایپل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اس معاملے کی جانچ کررہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔