بھارتی ٹی وی نے شہید رکن اسمبلی منظر امام کی تصویر دکھانے پر معافی مانگ لی

انڈیا ٹی وی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حیدرآباد بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کی حیثیت سے منظر امام کی تصویرکا نشر ہونا۔۔۔


ویب ڈیسک February 26, 2013
ایکسپریس نیوز میں بھارتی میڈیا کی اس سنگین غلطی کی نشاندہی کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE: بھارتی ٹی وی نے حیدر آباد بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کے طور پر ایم کیو ایم ایم کے شہید رکن اسمبلی منظر امام کی تصویر دکھانے پر پاکستان سے معافی مانگ لی۔

بھارتی نجی نیوز چینل انڈیا ٹی وی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حیدر آباد بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کی حیثیت سے ایم کیو ایم کے شہید رکن اسمبلی منظر امام کی تصویر کا نشر ہونا ایک سنگین غلطی ہے، اس وجہ سے جن افراد کی دل آزاری ہوئی ہے ادارہ ان تمام افراد سے تہہ دل سے معافی چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں کالعدم تحریک طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی منظر امام کی تصویر دکھا کر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں حالیہ ہونے والے بم دھماکوں کی منصوبہ بندی انہوں نے کی تھی اس کے علاوہ وہ کئی بھارتی ریاستوں کی پولیس کو بھی مطلوب ہیں حالانکہ منظر امام 16 جنوری کو کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ کبھی بھی بھارتی ریاست اندھرا پردیش گئے ہی نہیں۔

ایکسپریس نیوز میں بھارتی میڈیا کی اس سنگین غلطی کی نشاندہی کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں