دہشت گردی کیخلاف جنگ پائیدار امن کے قیام تک جاری رہے گیآرمی چیف

جوانوں اورافسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک October 07, 2017
جوانوں اورافسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنرل قمر جاوید باجوہ ۔ فوٹو؛ فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پائیدار امن کے قیام تک جاری رہے گی جب کہ جوانوں اورافسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عامر واحد کے لاہور میں واقع گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں اورافسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ دیرپا امن کے قیام تک جاری رہے گی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/photos/a.1659142804383167.1073741829.1656878391276275/1784739125156867/?type=3"]

علاوہ ازیں آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ میجرجنرل عبداللہ ڈوگرنے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو کیڈٹس کی تربیت سے متعلق امور اور پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے اکیڈمی کے معیار کو سراہا۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1784739841823462/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں