اداکارہ نور شوبز چھوڑ کر صرف مذہبی پروگرام کریں گی

زندگی میں نیا موڑ آچکا،بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیم اور فروغ کے لیے وقف کرونگی، نور


Showbiz Reporter October 07, 2017
زندگی میں نیا موڑ آچکا،بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیم اور فروغ کے لیے وقف کرونگی، نور۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی پروگرام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نور نے ''ایکسپریس''سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہرایک شخص کی زندگی میں کوئی لمحہ ایسا آتا ہے جب وہ کسی نئی سمت کی جانب آگے بڑھتا ہے۔ میری زندگی میں بھی اب نیا موڑ آچکا ہے اوراسی لیے میں نے شوبز سے دوری اختیارکرلی ہے۔ میں اپنی بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیم اوراس کے فروغ کے لیے وقف کرونگی۔ اگرکوئی اچھا مذہبی پروگرام ملا تواس کی میزبانی تک محدود رہونگی، جس کا مقصد صرف اورصرف یہی ہوگا کہ جو لوگ مجھے اپنا آئیڈیل مانتے تھے وہ مجھ میں تبدیلی کوبھی اپنائیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور نے یہ فیصلہ اپنی مرشد کی ہدایت پر کیا ہے اوراب آئندہ کسی بھی طرح کی فنی شوبزسرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |