ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج ہوگی
ملزمہ ایان علی کے بار بارطلبی کے باوجود بھی آج پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں ڈھائی ماہ کے طویل عرصہ بعد سماعت آج 7 اکتوبر کو کسٹم کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔
گزشتہ تاریخ پرعدالت کے جج شیرازکیانی نے ملزمہ کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کو ہدایت کی تھی کے آئندہ تاریخ پر ملزمہ کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگرعدالت قانون کے مطابق راستہ اپنائے گی جس پر کسٹم پراسیکیوٹر محمد امین فیروز نے بتایا ہے کہ ملزمہ دانستہ بیرون ملک گئی ہے، ملزمہ پیش نہ ہوئی توناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اورانٹرپول سے گرفتارکراکے پاکستان لانے کی استدعاکی جائیگی۔
واضح رہے کہ ملزمہ ایان علی کے بار بارطلبی کے باوجود بھی آج پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔