کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد ہلاک تعداد 11ہوگئی

27 سالہ نازش اور 66 سالہ عبدالحق نے ڈنگی بخار میں اپنی جان دے دی


Staff Reporter October 07, 2017
ایک ہفتے کے دوران شہر میں کئی افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی میں ڈینگی وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی ہے۔

سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر عبدالرشید کے مطابق شہر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 افراد ڈنگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں، جبکہ رواں ہفتے بھی ڈینگی وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی، کراچی میں اب تک ڈینگی بخار سے 1300 افراد اسپتال میں داخل ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شہر میں ڈینگی کے علاوہ چکن گونیا کے بھی کیس سامنے آ رہے ہیں اور ایک ماہ میں67 افراد چکن گونیا کے بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی شکور عباسی کاکہنا ہے کہ شہری ڈنگی سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں۔

واضح رہے کہ رواں برس شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، ڈنگی وائرس سے27 سالہ نازش نجی اسپتال میں جاں بحق جبکہ66 سالہ عبد الحق نے بھی ڈنگی بخار میں اپنی جان دے دی، ایک ہفتے کے دوران شہر میں کئی افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں