ایڈمرل ذکا اللہ عہدے سے سبکدوش پاک بحریہ کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں


ویب ڈیسک October 07, 2017
 خدمات کے اعتراف میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ہلال امتیازملٹری سے نوازاگیا: فوٹو: ایکسپریس

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں نیول چیف کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے نئے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو کمان سونپی۔



اپنے الوداعی خطاب کے دوران ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے، یہ وطن ہمارے آباو اجداد کی محنت اور بے پناہ قربانیوں سے بنا۔ جس کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔



ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھ انگلینڈ سے حاصل کی، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے 1981 میں بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ظفر محمود عباسی کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورخدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔



واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 3 اکتوبرکو ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کوبحریہ کا نیا سربراہ مقررکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔