پاکستان کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ

مسلح افواج میں باہمی تعاون ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جس پر فخر ہے، ایڈمرل محمد ذکاءاللہ


ویب ڈیسک October 07, 2017
ہم اپنے روایتی حریف کے دن بدن بڑھتے ہوئے جنگی سازوسامان سے لاعلم نہیں رکھ سکتے، ایڈمرل محمد ذکاءاللہ: فوٹو: اسکرین گریب

ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ مسلح افواج میں باہمی تعاون ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جس پرفخر ہے اورپاکستان کادفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔

پاک بحریہ کے سبکدوش سربراہ ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کوپاک بحریہ کا سربراہ بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، باہمت اورپرعزم افسروں کی قیادت میرے لیے باعث فخرہے، پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے، پاکستان بحریہ سے وابستگی ہماری خوش قسمتی ہے، میری زندگی کا حاصل یہ بہترین اورشاندارسروس رہی اورالحمداللہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحریہ میں شامل ہے۔

ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ مجھے پاکستان کے دفاع کا موقع دیا، ہم اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے، مسلح افواج میں باہمی تعاون ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جس پرفخر ہے، خطے میں سیکیورٹی حالات پیچیدہ ہیں، ہم اپنے روایتی حریف کے دن بدن بڑھتے ہوئے جنگی سازوسامان سے لاعلم نہیں رکھ سکتے۔

ایڈمرل (ر) ذکااللہ نے خطاب میں کہا کہ ہم خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کے چیلنجز ختم نہیں ہوئے، 8 نئی آبدوزوں کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے، سی پیک کے پورے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چین کے ساتھ فریگیٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں