وسیم اکرم نے آئی پی ایل چیمپئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے تعلق توڑ لیا
ہم مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرامید ہیں، چیف ایگزیکٹیو کے کے آر ونکی میسور
سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے تعلق توڑ لیا ہے وہ بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے اپنے بچوں تیمور اور اکبر کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی خاطر یہ فیصلہ کیاہے۔کے کے آر چیف ایگزیکٹیو ونکی میسور کا کہنا ہے کہ ہم وسیم اکرم کی کمی شدت سے محسوس کریں گے، ان کی موجودگی سے ٹیم کو کافی فائدہ ہوا مگر ہم ان کے اس فیصلے کی وجوہات کی قدر کرتے ہیں، ہم مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔