دھونی نے سچن ٹنڈولکر سے بطور کپتان بڑی اننگز کا اعزاز چھین لیا
مہندر سنگھ دھونی سے قبل بطور بھارتی کپتان سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز ٹنڈولکر کے پاس تھا۔
مہندرا دھونی نے سچن ٹنڈولکر سے بطور کپتان بڑی اننگز کا اعزاز چھین لیا.
انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 224 رنز بنائے، یہ ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے، اس سے قبل بطور بھارتی کپتان سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز ٹنڈولکر کے پاس تھا جو انھوں نے 1999-2000 کی سیریز کے احمد آباد ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف 217 رنز بناکر قائم کیا تھا۔ دھونی نے 144 ویں اوور میں ناتھن لیون کو چھکا جڑکر ٹنڈولکر کا اسکور برابر کیا اور پھر سنگل رن لے کر آگے نکل گئے۔ بطور کپتان گاوسکر نے 205 اور مرحوم نواب منصور علی خان پٹودی نے 203رنز بنائے تھے۔