بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام 13 سو کلو بارودی مواد برآمد

برآمد کیا گیا بارودی مواد بلوچستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، آئی ایس پی آر

برآمد کیا جانے والا بارودی مواد بلوچستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، آئی ایس پی آر : فوٹو : آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 1300 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و باردوی مواد برآمد کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے کوہلو، غازی نلہ، اوچھ اور نصیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایم جی، راکٹ، دستی بم، اہم علاقوں کے نقشوں اور مواصلاتی آلات سمیت 1300 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا ہے جو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجانا تھا۔
Load Next Story