تحریک انصاف کا احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کا فیصلہ
احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی دفعہ ایف کے تحت نااہلی کا کیس دائر ہوگا، بابر اعوان
تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے انتخابی حریف ابرارالحق نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کے معاملے پرغور کیا۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال کے خلاف مقدمہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
بابراعوان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی دفعہ ایف کے تحت نااہلی کا کیس دائرہوگا۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے خلیجی ملک کا اقامہ تسلیم کیا لیکن اپنے گوشواروں میں اسے ظاہرنہیں کیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر کے اکاؤنٹ سے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں ، جس کی روشنی میں عدالت احسن اقبال کو بھی نااہل قرار دے دے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامے کے خلاف بھی عدالتی چارہ جوئی کررکھی ہے۔