خواتین نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کومنوایا مقررین

ذرائع ابلاغ رائے عامہ ہموار کرتے ہیں ،صحافیوں کو بھی تربیت کی ضرورت ہے.


Staff Reporter February 26, 2013
ہمارا معاشرہ طبقاتی ہے اس وجہ سے صنفی توازن برقرار نہیں رہتا،ورکشاپ میں اظہار خیال. فوٹو فائل

کراچی یونین آف جرنلسٹس اور غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ طبقاتی ہے۔

اس وجہ سے صنفی توازن برقرار نہیں رہتا ، ذرائع ابلاغ رائے عامہ ہموار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی تربیت کی ضرورت ہے، ورکشاپ میں تنظیم کے نمائندوں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر تنظیم کی عہدیدار عافیہ سلام نے کہا کہ خواتین نے ہرشعبہ ہا ئے زندگی میں اپنی بھرپور صلاحیتوںکا مظاہرہ کیا اور اپنے آپ کو منوایا ، ذرائع ابلاغ میں بعض اوقات معاشرے کے ایسے پہلو بھی اجاگر ہوجاتے ہیں۔



جوکہ بوجوہ اجاگر نہیں ہونے چاہیں ، ٹیلی وژن چینلز پر بھی متعدد مواقعوں پر الفاظ کا مناسب استعمال نہیں کیا جاتا ، ورکشاپ کے شرکا نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کے معیار پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،بعض ڈراموں میں خواتین کا استحصال دکھایا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں