پی آئی اے کا امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے پرغور
پاکستان ایئرلائن 1961 سے امریکا کے 4 شہروں کے لیے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلا تعطل جاری رکھے ہوئےتھی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کے لئے فلائٹ آپریشنز پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبرکے بعد امریکا کے لیے بکنگ نہیں کی جارہی۔
ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیےفلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں جب کہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے امریکا کے لیے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کررہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائن 1961 سے امریکا کے 4 شہروں کے لیے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلا تعطل جاری رکھے ہوئےتھی جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2 کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے حکام نومبر کے بعد امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔