بنگلادیش میں میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جاں بحق
میچ میں رفیق الاسلام امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اچانک گیند ان کے سینے پرلگی اور وہ وہیں پرگرگئے
بنگلا دیش میں امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بنگلا دیش میں کرکٹ میچ کے دوران امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی پولیس چیف انعام الحق نے بتایا کہ کچھ لڑکے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے، میچ میں رفیق الاسلام امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اچانک گیند ان کے سینے پر لگی اور وہ وہیں پر گرگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بنگلادیش میں میچ پرشرط ایک شخص کی جان لے گئی
پولیس چیف نے کہا کہ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔