دہری شہریت کیس آمنہ بڑکو گرفتار کر کے کل پیش کرنیکا حکم

سماعت کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ عدالت میں پیش ہو گئیں جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظورکرلی

عدالت کے روبرو بتایا گیا کہ شہنازشیخ، آمنہ بٹر اور رانا آصف محمود دہری شہریت پرنااہل قراردیے جاچکے ہیں فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورنذیرگجیانہ نے دہری شہریت کیس میں سابق ایم پی اے آمنہ بٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


انھیں 27 فروری کوگرفتارکر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج نذیرگجیانہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو بتایا گیا کہ شہنازشیخ، آمنہ بٹر اور رانا آصف محمود دہری شہریت پرنااہل قراردیے جاچکے ہیں لہذا ان سے تمام تنخواہیں اورمراعات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

سماعت کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ عدالت میں پیش ہو گئیں جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظورکرلی جبکہ رانا آصف محمود کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کرا ئی گئی۔ فریقین کے وکلاکو بحث کے لیے آئندہ سماعت پرطلب کرلیا گیا۔
Load Next Story