پنجاب میں چینی شہریوں كے لئے نیا سیکیورٹی پلان جاری

چینی شہریوں كی نقل وحركت كے دوران پولیس اہلكار ان كے ساتھ موجود رہیں گے، ایس او پی


ویب ڈیسک October 08, 2017
ہر چینی شہری كی رہائش گاہ كے اوپر مسلح اہلكار تعینات ہونگے، ایس او پی ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پنجاب میں چینی شہریوں کے لئے 27 نكات پر مشتمل نیا سیکیورٹی پلان جاری كردیا گیا ہے۔

پنجاب میں چینی شہریوں کی سیكیورٹی كے لئے آئی جی آفس كی طرف سے 27 نكات پر مشتمل نیا ایس او پی جاری كردیا گیا ہے۔ نیا ایس او پی تمام چینی شہریوں كو فراہم كیا جائے گا، نئے ایس او پیز كے مطابق ہر چینی شہری كی رہائش گاہ كے اوپر مسلح اہلكار تعینات ہونگے.

اس خبر کو بھی پڑھیں :سی پیک کی وجہ سے ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں

چینی شہریوں كی نقل وحركت كے دوران پولیس اہلكار ان كے ساتھ موجود رہیں گے جب کہ نقل وحركت سے قبل چینی شہری پولیس كو آگاہ كریں گے، نئے ایس او پیز تمام ڈویژنل ایس پیز كو بھی بھجوائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں