پیپلزپارٹی نے متحدہ کو مسلسل نظر انداز کیا سلیم شہزاد

اہم فیصلوں سے قبل مشاورت تک نہیں کی گئی،پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے


Express Desk February 26, 2013
فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ پی پی نے متحدہ کو مسلسل نظر انداز کیا، پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے۔

وہ ایم کیوایم لندن آفس ایجویئر میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سلیم شہزاد نے کہا کہایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلیے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایم کیو ایم سے اہم وں سے قبل مشاورت تک نہیں کی گئی۔



ایم کیو ایم کو مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ مسائل حل نہیں کیے گئے تو ایم کیو ایم کو علیحدگی اختیار کرنا پڑی ۔ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن، ناانصافی عروج پر ہے، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر تعلیم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کا اعلان کرکے سندھ کو تقسیم کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔