سعودی عرب میں شاہی محل کی چیک پوسٹ پر حملہ 2 رائل گارڈز ہلاک
حملے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا
سعودی عرب کے دارالحکومت میں شاہی محل کے قصر السلام گیٹ پر حملے میں رائل گارڈز کے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گاڑی میں سوار حملہ آور نے جدہ میں شاہی محل کے قصر السلام گیٹ پر واقع چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں رائل فورس کے 2 گارڈز ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جب کہ حملہ آور کی گاڑی سے کلاشنکوف اور 3 دستی بم برآمد ہوئے۔ ہلاک حملہ آور کی شناخت 28 سالہ منصور الاامری کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی شہری ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق منصور الاامری کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروہ کے کوئی تعلق سامنے آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔