ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ایک شخص جاں بحق

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سكیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔
Load Next Story