امریکا افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے حامد کرزئی کا الزام

امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے، حامد کرزئی


ویب ڈیسک October 08, 2017
امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے، حامد کرزئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں جس کے زریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہے، امریکی اڈوں سے غیر فوجی رنگ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلیجنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے، انتہاپسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں