جسٹس ر جاوید اقبال چیرمین نیب تعینات نوٹیفکیشن جاری

وزارت قانون کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا


ویب ڈیسک October 08, 2017
جسٹس(ر)جاویداقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ بھی رہے ہیں، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئر مین نیب تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیرمین نیب تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔



قبل ازیں سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ رہا جس کے بعد نیب کے چیئرمین کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام فائنل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کا ماضی شاندار ہے، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس(ر) جاویداقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں