شاہ رخ اورجوہی چاؤلہ ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار

شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں

شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں؛فوٹوفائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

فلم ڈر، راجوبن گیا جینٹل مین، پھربھی دل ہے ہندوستانی اوریس باس جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی مشہورجوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کو شائقین ایک بارپھر اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب تھے اورشدت سے انتظار کررہے تھے کہ یہ دونوں اداکاردوبارہ کب ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، شاہ رخ جوہی کی خوبصورت جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ''ڈر''میں شاہ رخ اور جوہی کی جگہ کون سے اداکاروں کو لیا گیا تھا


بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی، تاہم فلم میں ان دونوں کے علاوہ جوہی چاؤلہ بھی مختصر کردارمیں نظر آئیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جوہی چاولہ نے شاہ رخ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔
Load Next Story