ساڑھے 12ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان آڈٹ کیلیے منتخب
کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی، منتخب دہندگان کوآڈٹ کیلیے 3نوٹس بھجوائے جائینگے،افسر.
ایف بی آرنے نئی آڈٹ پالیسی کے تحت کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کے ذریعے ملک بھرکے مجموعی طورپر12608ٹیکس دہندگان کوٹیکس ائیر 2011 کے آڈٹ کے لیے منتخب کرلیاہے ۔
پیرکو ایف بی آرہیڈکوارٹراسلام آبادمیں کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی ہوئی۔ جس میں ایف بی آرکی طرف سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس،سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزپر مشتمل تینوں ٹیکسوںکا الگ الگ آڈٹ کرنے کے لیے منتخب کیاگیا۔ایف بی آر کے افسر نے بتایاکہ قرعہ اندازی میں نئے پیرامیٹرزکے تناظر میںٹیکس دہندگان کوآڈٹ کے لیے منتخب کیاگیا۔
مذکورہ تینوں ٹیکسوں کاآڈٹ تینوں قوانین انکم ٹیکس آرڈیننس،سیلزٹیکس ایکٹ اورفیڈرل ایکسائزایکٹ کے تحت ہوگااوریہ کہ ٹیکس دہندگان کوآڈٹ کے لیے ایک نوٹس بھجوانے کے بجائے الگ الگ تین نوٹس بھجوائے جائیں گے اورجوڈیمانڈریزہوگی،قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد وہ وصول کی جائے گی۔
جبکہ خلاف ورزی کرنے پرٹیکس دہندگان کے خلاف متعلقہ ٹیکس قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ نئی پالیسی کے تحت ٹیکس دہندگان کوسیلزٹیکس میںآڈٹ کے لیے منتخب کرنے کاالگ معیارمقررکیاگیا اورانکم ٹیکس کے لیے الگ جبکہ فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے الگ میعارمقررکیاگیا۔