توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم قرار دینے کیخلاف ریلی

جیالوں کا ٹنڈو محمد خان میں عدالت کے احاطے میں جلسہ، چیف جسٹس کیخلاف نعرے

جیالوں کا ٹنڈو محمد خان میں عدالت کے احاطے میں جلسہ، چیف جسٹس کیخلاف نعرے

سپریم کورٹ سے توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم قرار دیے جانے کیخلاف ہفتے کو پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو کی قیادت میں ایڈیشنل سیشن کورٹ تک ریلی نکالی، چیف جسٹس پاکستان کیخلاف نعرے لگائے اور عدالت کے احاطے میں گھسنے کی کوشش کی،


وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کیلیے مین گیٹ کھول دیا اور مظاہرین عدالت کے احاطے میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے جلسہ منعقد کیا جس سے خطاب کرتے امین لاکھو نے توہین عدالت آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی اورچیف جسٹس پاکستان کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران عدالتی عملے نے بلڈنگ کے اندرونی دروازے بند کر لیے۔
Load Next Story