ترکی میں آئس کریم فروش نے عامر خان کو چکرا کر رکھ دیا

فلموں میں ایکشن دکھانے والے مسٹر پر فیکشنسٹ پر ترکی کا آئس کریم فروش بازی لے گیا۔


ویب ڈیسک October 08, 2017
فلموں میں ایکشن دکھانے والے مسٹر پر فیکشنسٹ پر ترکی کا آئس کریم فروش بازی لے گیا۔۔

ISLAMABAD: ترکی میں آئس کریم فروش نے معروف بھارتی اداکار عامر خان کو گھما کر رکھ دیا۔

بالی ووڈ اداکارعامر خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات بھی کی۔ عامر خان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ترکی کی مشہور زمانہ آئس کریم کھانے نکل پڑے لیکن اس کا حصول کافی دشوار گزار ثابت ہوا۔

عامر خان نے ٹوئٹر پر ''صبر کا پھل میٹھا'' کے نام سے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ترکی کے آئس کریم فروش سے آئس کریم خرید رہے ہیں لیکن آئس کریم والا جو کسی بازی گر سے کم نہیں آئس کریم عامر خان کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے انہیں خوب تنگ کرتا ہے تاہم مسٹر پرفیکشنسٹ بھی جھنجھلاہٹ کا شکار نہیں ہوتے اور صبر کے ساتھ آئس کریم پکڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

عامر خان کی ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات

عامر خان آئس کریم لینے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن آئس کریم فروش بڑی مہارت کے ساتھ کسی بازی گر کی طرح آئس کریم کو ادھر ادھر ہوا میں گھماتا رہتا ہے کہ آئس کریم نہ تو زمین پر گرتی ہے اور نہ ہی عامر کے ہاتھ میں آتی ہے۔ اداکار کو خوب زچ کرنے کے بعد بالآخر دکاندار عامر کو آئس کریم دے دیتا ہے۔

https://twitter.com/aamir_khan/status/916702760149639168

ان کی ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلموں میں ایکشن دکھانے والے اداکار پر ترکی کا آئس کریم فروش بازی لے گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں