بھارت سے اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے علی لاریجانی
ایرانی اسپیکر بھارتی دورے کے دوران صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے.
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے ہندوستان پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ان کے دورے سے ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع کا راستہ ہموار ہوگا۔
علی لاریجانی نے ایران اور ہندوستان کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک خطے کے اہم مسائل کے بارے میں مشاورت کرتے رہے ہیں اور ان کے تعلقات بھی قریبی رہے ہیں۔ سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اپنے اس دورے میں ہندوستان کی لوک سبھا کی سپیکر کے علاوہ صدر، وزیر اعظم ، وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔