پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں امجد شاہ

پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں، امجد شاہ

پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں، امجد شاہ

رکن صوبائی اسمبلی پیر امجد حسین شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں لیکن اس بار صدر آصف زرداری کی فہم و فراست کے باعث سازشی عناصر کی حکومت گرانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، حکومت 5سال پورے کرکے صاف شفاف عام انتخابات کا وعدہ پورا کرے گی۔


ٹنڈو جام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سازشی عناصر بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔
Load Next Story