یمن میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 5 شدت پسند ہلاک

یمن کے صوبے مارب کے ضلع سعود میں ایک مشکوک گاڑی پر ممکنہ طور پر امریکی ڈرون طیارے نے میزائل داغے


ویب ڈیسک October 08, 2017
یمن کے صوبے مارب کے ضلع سعود میں ایک مشکوک گاڑی پر ڈرون طیارے نے میزائل داغے ۔ فوٹو : فائل

یمن میں ہونے والے ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 5 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے صوبے مارب کے ضلع سعود میں ایک مشکوک گاڑی پر ڈرون طیارے نے میزائل داغے جس کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک ہوئے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیا ہے۔ یمنی سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون حملہ ممکنہ طور پر امریکا کی جانب سے کیا گیا کیوں کہ امریکا یمن میں موجود القاعدہ کی شاخ کو خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے یمن میں القاعدہ کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان جاری خانہ جنگی کی وجہ سے القاعدہ کو خطے میں دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب عسکری اتحاد نے فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک 8 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں