مسلم لیگ ن دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے شرجیل میمن

سیاست کی آڑ میں معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنا بند کیا جائے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک February 26, 2013
سیاست کی آڑ میں معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنا بند کیا جائے، شرجیل میمن فوٹو فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں فنڈز فراہم کررہی ہے جبکہ را نا ثناء اللہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے دہشتگرد بنانے کی فیکٹری بند نہ کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ صوفیاء کرام کی دھرتی اور امن ومحبت کا پیغام دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور شکارپور میں دھماکے ہزارہ برادری پر حملوں کا تسلسل ہیں جبکہ مزارات اور آستانوں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں