چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور خان کاسی نے عہدہ سنبھال لیا

چیف جسٹس کے اعزاز میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ججز،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر وکلا نے شرکت کی

پیر کو صدر آصف علی زرداری نے جسٹس انور خان کاسی سے حلف لیا تھا ، فوٹو: اے پی پی، فائل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔


چیف جسٹس انور خان کاسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی،چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے تمام ججز اور اعلیٰ عدالتی افسران سے ملاقات کی ۔

چیف جسٹس کے اعزاز میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ججز،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر وکلاء نے شرکت کی،تقریب کے بعد چیف جسٹس نے مقدمات کی سماعت شروع کر دی، واضح رہے پیر کو صدر آصف علی زرداری نے جسٹس انور خان کاسی سے حلف لیا تھا۔
Load Next Story